سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال سے بلوچستان عظیم رہنما سے محروم ہوگیاہے، مولانا فضل الرحمان
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سر دار عطاء اللہ مینگل کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال سے بلوچستان عظیم رہنما سے محروم ہوگیاہے سردار عطاء اللہ مینگل اور مفتی محمود رح نے جمہوریت کی بحالی کیلئے ملکر کام کیاسردارعطاء اللہ مینگل نے ہمیشہ جمہوریت کی آواز بلند کی انہوں نے کہاکہ سردار عطاء اللہ مینگل نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی آواز بلند کی انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔