کوئٹہ، مچھ و دیگر علاقوں سے آنیوالے زائرین کیلئے کوئٹہ سبی شاہراہ پر سیکورٹی تعینات

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) مچھ و دیگر علاقوں سے کوئٹہ آنے والے عزاداروں کے قافلے کے لئے کوئٹہ سبی شاہراہ پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے، عزاداروں کا قافلہ سخت سیکورٹی میں مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا کوئٹہ پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مچھ و دیگر علاقوں سے کوئٹہ آنے والے عزاداروں کے قافلے کے لئے کوئٹہ سبی شاہراہ پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے، عزاداروں کا قافلہ سخت سیکورٹی میں مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا کوئٹہ پہنچ گیا، مستونگ میں عزاداران کے قافلے کو ڈپٹی کمشنر میجر(ر)الیاس کبزئی کے سربرائی میں سکوارڈ دیاگیا ذرائع کے مطابق کولپور سے درخشان تھانہ تک روٹ پر لیویز پولیس و دیگر فورسز کے 500اہلکار تعینات کئے گئے تھے اس کے علاوہ عزاداروں کے قافلوں کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ دشت میں قافلوں کے گزرگاہ پر 15گاڑیاں اور 20موٹرسائیکل پٹرولنگ میں مصروف تھے۔ ضلع انتظامیہ مستونگ کے ذرائع کے مطابق عزاداروں کے قافلے کو 20سے زیادہ گاڑیوں میں سکواڈ دیاگیا اسی طرح سبی شاہراہ پر دشت کے علاقے میں تمام ہوٹل،پٹرول پمپ اور دکانیں سیل کی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے