کوئٹہ : امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہکہ وزیر اعظم کے بار بار دعوؤں اور وعدوں کے باوجود مافیا کسی کے کنٹرول میں نہیں آرہا۔ شوگر مافیا 230 ارب روپے اضافی عوام کی جیبوں سے نکال چکا ہے۔ حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے 40کروڑ روپے اضافی منافع مالکان کی جیبوں میں ڈال دیا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کی مشکلات کا ٹھیک طرح سے ادراک ہی نہیں۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں مافیازوبدعنوانوں کی ترقی وخوشحالی کا دوردورہ ہے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ پورا ملک مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے نہ چینی مافیاکو سزامل رہی ہے اور نہ ہی کسی اورلٹیرے کو سزادی جارہی ہے احتساب نہ ہونے کے برابریا کسی کو دباؤ میں لانے کیلئے احتساب کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔ جب سے موجودہ حکومت تبدیلی کا نعرہ لگا کر بر سر اقتدار آئی ہے، اس وقت سے ہی ہر شعبہ تباہ حال اور عوامی مسائل میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ یہاں ہر روز ایک نیا بحران جنم لیتا ہے جب تک چور لٹیروں اورکرپٹ افراد اسمبلیوں میں اور کابینہ کا حصہ ہیں اس وقت تک مافیا کے ظلم سے نجات حاصل نہیں ہوسکتی۔ عوام بد حال اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ المیہ یہ ہے کہ وزیر اعظم دعوے تو بلند و بانگ کرتے ہیں مگر ان کی ٹیم میں اہلیت و صلاحیت نام کی کوئی چیز نہیں۔ جب تک لٹیروں کا راستہ نہ روکا گیا اس وقت تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ نالائق حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔ ان کا انجام بھی ماضی کے حکمرانوں کی طرح عبرتناک ہوگا بلوچستان کو خصوصی پیکیج دیکر مسائل ومشکلات وپریشانیوں سے نجات دلائی جائے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جلد از جلد پاکستان لایا جائے۔ دیار غیر میں آباد پاکستانی ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ان کو بے یار و مددگار چھوڑنا المیہ ہو
وزیراعظم کے بار بار دعوؤں اور وعدوں کے باوجود مافیا کسی کے کنٹرول میں نہیں آرہا ، مولانا عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولانا عبدالحق ہاشمی
