اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں ایک وفد نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی وفد میں نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمدبلیدی،رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ، بلوچستان اسمبلی کے رکن خیرجان اور نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک شامل تھے ملاقات میں پی پی پی کے سیکریٹری جنرل ہمایون خان اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن موجودتھے۔ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بلوچستان کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے درمیان پورے ملک بالخصوص بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ڈاکٹر عبدالمالک کی سربراہی میں نیشنل پارٹی کے وفد کے درمیان ریفرنڈم اور صوبوں کے معاملات پر مشاورت کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات، سیاسی امور اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
بلاول بھٹو زرداری
