کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کور کمانڈر بلوچستان نے 25 نومبر سے بلوچستان کی تمام شاہراہیں تجارت اور ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا حکم تفصیلات کے مطابق فیصلے کے مطابق ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی اور کسی قسم کی کانوائی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تمام گاڑیاں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک سفر کر سکیں گی، جبکہ رات کے اوقات میں تفتان روٹ پر سفر بند رہے گا۔مزید ہدایت کے مطابق کسی بھی چیک پوسٹ پر ٹرانسپورٹروں سے کسی قسم کی رقم وصول نہیں کی جائے گی اور گاڑیوں کو بلاوجہ روکنے یا پریشان کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔یہ فیصلہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں، تاجروں، ڈرائیوروں اور عوام کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔ امید ہے کہ اس فیصلے پر عملی طور پر عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ بلوچستان کی معیشت کا پہیہ دوبارہ چل سکے اور ٹرانسپورٹ کا کاروبار معمول پر آ سکے۔ہماری اپیل ہے کہ اس فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور بلوچستان کی شاہراہوں کو تجارت، روزگار اور عوامی سہولت کے لیے کھلا رکھا جائے۔
کور کمانڈر بلوچستان کا 25 نومبر سے صوبے کی تمام شاہراہیں تجارت اور ٹرانسپورٹ کے لیے کھولنے کا حکم

ٹیگز:
کور کمانڈر بلوچستان
