وندر(ڈیلی گرین گوادر)وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر لنک روڈ پر میانی سمندر کے قریب سڑک کنارے سے 1 نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق برآمد ہونے والی لاش ڈام بندر کے رہائشی نوجوان شہباز ولد عبدالستار کی بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تاہم واقعے کی مزید تفصیلات اور موت کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
وندر ،سڑک کنارے سے نوجوان کی لاش برآمد

ٹیگز:
وندر
