خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار قومی شاہراہ پر کوئٹہ ٹو کراچی روٹ پر سنی کے مقام پر کار اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق باغبانہ سے بتایا جاتا ہےجن کے نام مندرجہ ذیل ہیں محمد اسلم نوتانی، بلال احمد نوتانی، عبدالغنی نوتانی اور عبدالوحید موسیانی ہیں اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افرادکو فوری طور پرٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیاہے پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔۔ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق افراد میں باپ بیٹے اور کزن بھی شامل ہیں، جبکہ تمام افراد کا تعلق خضدار کے علاقے باغبانہ سے بتایا جا رہا ہے۔
خضدار،سنی کے مقام پر کار اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ٹیگز:
خضدار
