بولان (ڈیلی گرین گوادر)بولان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔پولیس کے مطابق بولان کے علاقے پولیس تھانہ بالا ناڑی کی حدود میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کررکھا تھا جوزوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کا 6فٹ حصہ تباہ ہوگیا جس سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورمزید کارروائی شروع کردی۔
بولان،نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

ٹیگز:
بولان
