وندر میں کسٹم چیک پوسٹ کے قریب اہل پی جی بوزر اور مقامی کمپنی کی مسافر کوچ میں تصادم کے باعث دو ڈرائیور جاں بحق جبکہ 15 کے قریب افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کر دیا گیا تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والے بوزر ڈرائیور کی شناخت محمد طارق کے نام سے ہوئی ہے، جو نوشکی کا رہائشی بتایا جاتا ہے، جبکہ المحمود کوچ کے ڈرائیور دولت خان بھی حادثے میں جاں بحق ہوئے۔
وندر ، ایل پی جی بوزر اور مسافر کوچ میں تصادم :4افراد جاں بحق متعدد زخمی

ٹیگز:
وندر
