صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے آج اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ خان اچکزئی کے انتقال پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔حاجی علی مدد جتک نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام، درجاتِ بلند اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ اولاد کا بچھڑ جانا والدین کے لیے انتہائی کرب اور ناقابلِ بیان صدمہ ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم اسپیکر عبدالخالق اچکزئی اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں
حاجی علی مدد جتک کا عبدالخالق خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے صاحبزادے ثناء اللہ خان اچکزئی کے انتقال پردلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار

ٹیگز:
حاجی علی مدد جتک
