کراچی (ڈیلی گرین گوادر) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج شروع ہو گیا اور مائی کلاچی روڈ پر ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کراچی میں مظاہرین کی بڑی تعداد امریکی قونصل خانے کے اطراف جمع ہو گئی، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ شیلنگ شروع کر دی گئی، مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان بھی امریکی قونصل خانے پہنچ گئے، مظاہرین نے سلطان آباد ٹریفک سیکشن نذر آتش کر دیا، قونصل خانے کے باہر توڑ پھوڑ کی جس پر رینجرز نے بھی مداخلت کی۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج ` 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

ٹیگز:
آیت اللہ علی خامنہ ای
