کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کیبلاغ آزرگی رجسٹرڈ کوئٹہ، ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور ہزارہ احساس فاؤنڈیشن اور انجمن اوماغ نو کے زیر اہتمام رہبر شہید حسین علی یوسفی کی ستارویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں رہبر شہید کی علمی، ادبی، تحقیقی اور سیاسی زندگی کا احاطہ کیا گیا۔ اس موقع پر رضا وکیل، نسیم جاوید، منظور حنان اور امان التائی نے شہید حسین علی یوسفی کی حالات زندگی کی روشنی ڈالی اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کے چھوڑے گئے افکار ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ان کے نقش قدم پر چل کر ان کی فکر کو آگے لے جائیں گے۔ پروگرام کے دوران شعراعلی تورانی، منظور پویا، مصطفیٰ ایلخانی، علی ھمدم، مہدی ایناغ، امان التائی، بسم اللہ چنگیزی، رمضان رحمانی، سویا باتور نے انہیں خراج عقیدت پیش کرکے اشعار کے ذریعے ان کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر شہید کے دوست اور ممتاز علمی شخصیت اسحاق محمدی، اکرم گیزابی اور آسٹریلیا میں مقیم شہید کے شاگرد اور سرگرم ایکٹیویسٹ برات علی باتور کے ویڈیو پیغامات بھی پروگرفام کا حصہ رہے۔ تقریب کے اختتام پر شہید کی یاد میں شمع روشن کیا گیا۔
کوئٹہ ، رہبر شہید حسین علی یوسفی کی ستارویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

ٹیگز:
کوئٹہ
