کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ضلعی کچھی کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت باپ بیٹے رستم لہڑی اور حلیم اللہ لہڑی سکنہ نرمک جوہان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے۔
کچھی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

ٹیگز:
کچھی
