کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ جاری رہا۔علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات۔جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔احتجاجی کیمپ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر۔ایم کیو ایم بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سید سلیم اختر ایڈوکیٹ نے وفد کے ہمراہ اظہار یکجہتی کیلئے شرکت کی۔وفد میں ایم کیو ایم بلوچستان کے صوبائی کمیٹی کے رکن انتظار حسین،فاروق سہیل ایڈوکیٹ ہائیکورٹ،سید نور شاہ اور دیگر شامل تھے۔ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی عبدالغفار لانگو اور جنرل سیکرٹری مرتضیٰ ترین نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرکے پوری صنعت کا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے۔ایسے اقدامات سے صوبے کی واحدصنعت تباہی سے دوچار ہوجائیگی۔ہزاروں خاندان نان شبینہ کے محتاج ہوجائیں گے۔اسی طرح اخبار مارکیٹ کے فنڈز حکومتی وعدوں کے باوجود جاری نہیں کئے جارہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید سلیم اختر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات اٹھائے جانا تشویش کا باعث ہے۔ کیسے کوئی حکومت اپنے پڑھے لکھے اور باشعور لوگوں کو بیروزگار کرسکتی ہے۔سید سلیم اختر ایڈوکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ہر فورم پر پرنٹ میڈیا کیلئے آواز بلند کرنے کا وعدہ کرتی ہے کیونکہ اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنا پوری صنعت کاگلہ گھونٹنے کے مترادف ہے۔
اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرناصنعت کاگلہ گھونٹنے کے مترادف ہے،سید سیلم اختر ایڈووکیٹ

ٹیگز:
سید سیلم اختر
