فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فنکاروں کالاہورمیں احتجاجی مظاہرہ
لاہور: فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے فنکاروں نے پریس کلب کے باہر بھر پور مظاہرہ کیا جس میں شوبز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرے کی قیادت اداکارہ شیبا بٹ نے کی، مظاہرے میں فلم مفے و ہدایتکار ناصر ادیب، جرار رضوی،آغا حسن عسکری، دردانہ رحمن، گلوکارہ عینی طاہرہ، اداکارہ شیبا بٹ اور ماڈل سوانا سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔ فنکاروں نے کا کہنا تھا کہ احتجاج کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ فلسطینی عوام اکیلے نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمان ان کے ساتھ کھڑے ہیں،اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شوبز شخصیات فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ اداکارہ عائشہ عمر اس حوالے سے کافی سرگرم دکھائی دیں، ان کا حالیہ اسرائیل فلسطین تنازع کے بعد کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا لیکن جنگ بندی کے باوجود بھی فلسطینیوں کو مدد کی ضرورت ہے۔ جنگ بندی کے بعد اب وقت ہے ان مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرنے کا جو اس جنگ کا شکار ہوکر بے گھر ہوگئے اور جنہوں نے اس خونی کھیل میں اپنے پیاروں کو کھودیا اداکارہ مہوش حیات کا جنگ کی ہولناکیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ باقی دنیا کی طرح مجھے بھی غزہ میں انسانیت سوز تباہی پر وحشت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل ہر اْس متاثرہ فرد، بچے اور بے بس ماں کے لیے تڑپ رہا ہے جو اسرائیلی بمباری سے متاثر ہوئے۔