لکی مروت، بھتہ نہ دینے پر فتنہ الخوراج نے 17 سویلینز ورکرز کو اغوا کرلیا
لکی مروت(ڈیلی گرین گوادر)فتنہ الخوراج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں بھتہ نہ دینے پر فتنہ الخوراج نے 17 سویلینز ورکرز کو اغوا کرلیا۔ڈان نیوز کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے کبل خیل میں بھتے کے لیے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کیا، اغوا ہونے والے ورکرز نہتے تھے جب کہ دہشت گردوں نے مقامی ٹھیکدار کی گاڑی کو بھی آگ لگادی۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8 مغوی ورکزز کو بحفاظت بازیاب کروالیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باقی نہتے ورکز کو بھی بازیاب کروالیا جائے گا، اس حوالے سے آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس بہیمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا جائے گا جب کہ فتنہ الخوراج کی ان پاکستان اور عوام دشمن کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔