کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کی شام وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، صوبائی وزراء اور حکام کے ہمراہ ٹراما سینٹر سول اسپتال کا دورہ کیا اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر کامران خان کاسی نے زیر علاج زخمیوں کے علاج معالجے سے متعلق آگاہ کیا وزیر اعلٰی نے زخمیوں سے مزاج پرسی کی اور ان کے ورثاء سے علاج معالجے متعلق دریافت کیا، میر سرفراز بگٹی نے یقین دلایا کہ تمام زخمیوں کی مکمل صحت یابی تک ان کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے گا
وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹراما سینٹر سول اسپتال کا دورہ،زخمیوں کی عیادت کی

ٹیگز:
ٹراما سینٹر سول اسپتال
