کوئٹہ دھماکے کے بعد ریل آپریشن بحال، ٹرینیں منزل کی جانب روانہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ دھماکے کے بعد متاثرہ اسٹیشن سے ریل آپریشن بحال کردیا گیا ہے اور ٹرینیں اپنی منزل کی جانب روانہ ہو رہی ہیں۔پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کے بعد ٹرین آپریشن مکمل بحال کر دیا گیا ہے اور جعفر ایکسپریس و چمن پیسنجر کوئٹہ سے اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔ اسی طرح بولان ایکسپریس بھی کراچی کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
ریلوے کے مطابق کوئٹہ اسٹیشن پر میڈیکل اور امدادی ٹیمیں موجود ہیں جب کہ کنٹرول آفس میں انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ریلوے انکوائری کے نمبر 117 سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔