ضلعی انتظامیہ کا ایم ڈی واسا کے ہمراہ واسا یونین کے ساتھ کامیاب مذاکرات،یونین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ضلعی انتظامیہ کا ایم ڈی واسا کے ہمراہ واسا یونین کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد یونین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریوینو) کوئٹہ محمد وقار کاکڑ نے ایم ڈی واسا لطیف رانا کے ہمراہ یونین کے نمائندوں سے مزاکرات کیے۔مزاکرات میں یونین نے ضلعی انتظامیہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس میں بڑا مسلہ تنخواہوں کا تھا جس پر ایم ڈی واسا نے ایک مہینے کے اندر تنخواوں کے اجرا کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر واسا یونین نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جس نے اس مسلے میں بہترین کردار ادا کیا۔ اسکے ساتھ ہی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا کل سے واسا کے تمام دفاتر میں کام اور شہر میں پانی کی مکمل ترسیل باقاعدگی سے شروع ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے