اسلام آباد،اے ٹی سی عدالت کی جانب سےبی این پی کے رہنماؤں اختر حسین لانگو اور شفیع مینگل کی ضمانت درخواست منظور

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد اے ٹی سی عدالت کی جانب سے بی این پی سینئر رہنماؤں اختر حسین لانگو اور شفیع مینگل کی ضمانت درخواست منظوراس موقع پر عدالت میں بی این پی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات بی این پی سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ اور سینئر وکیل پرویز ظہور ایڈووکیٹ ، ایمان مزاری ایڈووکیٹ، حافظ منور ایڈووکیٹ موجود ہیںریلیز آرڈر ملنے کے بعد پارٹی وکلاء جیل جائیں گے۔اس موقع پر قائم مقام صدر بی این پی ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل اور بی این پی قیادت کا موقف درست تھا اور فارم 47 حکومت صرف اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ہمیں خاموش کروانا چاہتی تھی لیکن ہم ایسی جعلی ایف آئی آرز کا سامنا مسکراتے ہوئے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے