سردار اختر مینگل سمیت بی این پی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد پولیس نے بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اختر مینگل اور ان کے ساتھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے اور انہوں نے سینیٹ کے اسٹاف کو زد و کوب کیا۔

جوائنٹ سیکریٹری سینیٹ جمیل احمد کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشت گردی سمیت سات مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق اختر مینگل اور ان کے ساتھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے اور اس وقت ان کے پاس اسلحہ بھی تھا۔ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے