وزیر اعلیٰ بلوچستان سے شیخ طلال خلیفہ کے اے التھانی کی ملاقات،باہمی تعاون اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے قطر شاہی حکمراں فیملی کے رکن شیخ طلال خلیفہ کے اے التھانی نے ملاقات کی۔ پیر کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے قطر شاہی حکمراں فیملی کے رکن شیخ طلال خلیفہ کے اے التھانی نے ملاقات کی ملاقات میں باہمی تعاون اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعلی بلوچستان نے قطر شاہی حکمراں وفد کو چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام سے آگاہ کیا،وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ 30 ہزار نوجوانوں کو مختلف شعبوں کی تربیت دیکر قطر و دیگر ممالک میں بھیجوائیں گے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کئے جاررہے ہیں یہ نوجوان باعزت روزگار اور اپنے خاندانوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ زر مبادلہ بھی پاکستان بھیجوائیں گے اس پروگرام کی بدولت معاشی استحکام آئے گا اور غربت میں کمی آئے گی۔ اس موقع پر شیخ خلیفہ کے اے التھانی نے کہا کہ چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام خوش آئند ہے، انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو قطر میں روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے