سردار بہادرخان وومین یونیورسٹی خضدار مالی بحران کا شکار ملازمین کا احتجاجی ریلی ودھرنا

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) سردار بہادرخان وومین یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ملازمین کا احتجاجی ریلی ودھرنا۔ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار مالی بحران کا شکار ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم خضدار کیمپس کے ملازمین کو پانچ ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی خواتین ٹیچنگ اسٹاف نان شبینہ کا محتاج بن گئی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ملازمین کا گزر بسر مشکل سے مشکل ہوتا جا رہا ہے اگر یہ معاشی مشکلات جاری رہیں تو اس سے نہ صرف ادارے کی ساکھ متاثر ہوگی بلکہ SBK میں زیر تعلیم طالبات کی تعلیم پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے۔ ملازمین نے گورنر بلوچستان وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری میر یونس عزیز زہری و دیگر تعلیم دوست سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ SBK خضدار کیمپس کو اس بحران سے نکالیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے