پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر و پنجگور سے رکن صوبائی اسمبلی میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں پارٹی کے ورکر صابر نور اور عابد نور کی رہائی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے جو 24 گھنٹے کی یقین دہانی کرایا تھا اس پر انتظامیہ اپنے وعدے سے منحرف ہوگئی ہے صابر نور اور عابد نور تاحال سیکورٹی اداروں کی حراست میں ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں صابر نور عابد نور کی رہائی کے لیے ہم نے جو ڈیڈلائن دیا تھا وہ پورا ہوگیا ہے اور کل بروز اتوار 6 اکتوبر کو بی این پی عوامی کی طرف سے شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں خوف کا ایک ماحول ہے کسی کی جان ومال محفوظ نہیں ہے پولیس کے زمہ داران امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مکمل ناکام ہیں عوام بدترین عدم تحفظ کا شکار ہیں روزانہ کی بنیاد پر قتل چوری رہزنی کی وارداتیں تواتر کے ساتھ رپورٹ ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ پنجگور کوئی نوگو ایریا ہے اسکے بازار گلی محلے روڑ کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے بی این پی عوامی کے قائد نے مذید کہا کہ پارٹی ورکروں کی عدم رہائی پر احتجاج کو مذید وسعت دے سکتے ہیں کسی ادارے کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی بے گناہ شہری کو حراست میں لیکر اسے زندانوں میں ڈال دے اور انکے اہل خانہ کو تکلیف پہنچائے بی این پی عوامی ہر ماورائے قانون اقدام کی مخالفت کرے گا پنجگور کے عوام اور کاروباری حلقے بی این پی عوامی کے احتجاج میں شامل ہوکر اپنے حقوق کے لیے متحد ہوجائیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی این پی عوامی ہر مشکل گھڑی میں پنجگور کے عوام کی ترجمانی کرکے انکے حقوق اور زیادتیوں پر آواز اٹھایا ہے اور کوئی بھی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ پنجگور کے عوام لاوارث ہیں بی این پی ہر طرح سے پنجگور کے مفادات کو پروٹیکٹ کرے گی اور عوام کی ترجمانی کرتا رہے گا۔
پنجگور میں خوف کاماحول ہے کسی کی جان ومال محفوظ نہیں، میراسداللہ بلوچ

ٹیگز:
میراسداللہ بلوچ
