باجوڑ،تبلیغی مرکز کے قریب فائرنگ سےکاروباری شخص جاں بحق

باجوڑ(ڈیلی گرین گوادر)باجوڑ میں تبلیغی مرکز کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاروباری شخصیت حاجی شیر زمین جان بحق ہوگئے۔باجوڑ کے علاقے صدیق آباد پھاٹک تبلیغی مرکز کے گیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کاروباری شخصیت حاجی شیر زمین جان کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق مقتول حاجی شیر زمین مرکز میں ہفتہ وار معمول کے مطابق مسجد میں داخل ہورہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق مقتول شیر زمین کو اپنی گاڑی میں گولیاں ماری گئیں جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے