ضلع کرم،چیک پوسٹ پر حملے میں ایف سی اہلکار جاں بحق

پشاور / ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ دو جوان زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کرم کے علاقے سنٹرل کُرم میں سرپاخ چیک پوسٹ پر حملے میں دو ایف سی اہلکار زخمی جبکہ حوالدار احسان اللہ کرم جاں بحق ہوگئے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ضلع کرم میں پولیس تھانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ایف سی اہلکار کو خراج عقیدت اور بلند درجات کیلیے دعا کی جبکہ متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے