آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،لیاقت بلوچ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 26جولائی کو مہنگائی اور بڑھتے بجلی بلوں کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا ہو گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام کیلئے بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے عوام کا مطالبہ تھا کہ غیر ترقیاتی اخراجات کم کیے جائیں جب کہ حکومت نے ان اخراجات میں 25فیصد اضافہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری مراعات میں 100فیصد اضافہ کیا گیا اور بجٹ میں تنخواہ اور پنشن پر ظالمانہ ٹیکس عائد کیا گیا۔مہنگی بجلی اور بڑھتے بلوں پر ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن اشرافیہ کی عیاشیاں عوام کا غصہ بڑھا رہی ہیں، جماعت اسلامی کا دھرنا عوام کی ترجمانی کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے