ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ژوب (ڈیلی گرین گوادر)ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں پے در پے دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5 اور 3.9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلے زلزلے کی گہرائی 35 جبکہ دوسرے کی 15 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز ژوب سے 106 اور 79 کلومیٹر جنوب کی جانب تھا۔زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے