ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اینٹی سمگلنگ کریک ڈاؤن جاری
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت کے بڑے اقدامات جاری ہیں، ملک بھر میں اینٹی سمگلنگ کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔
آٹا، چینی، کھاد اور تیل جیسی اہم اشیاء کی سمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ،23 تا 30 جون کے دوران ملک بھر سے 3 میٹرک ٹن چینی، 61 میٹرک ٹن کھاد، 30361 سگریٹ کے سٹاکس، 103 کپڑے کے تھان اور 0.138 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا ۔متعلقہ اداروں نے ملتان سے 1280، پشاور سے 27616، کوئٹہ سے 1342 اور کراچی سے 123 سگریٹ کے سٹاکس برآمد کیے ،ملتان سے 8 ، کراچی سے 59 ، اور کوئٹہ سے 36 کپڑے کے تھان برآمد ہوئے ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ملتان سے 0.014 ، کراچی سے 0.038 پشاور سے 0.026 اور کوئٹہ سے 0.060 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا ،یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 3208 میٹرک ٹن کھاد، 281 میٹرک ٹن آٹا، 34665 میٹرک ٹن چینی، 314915 سگریٹ کے سٹاکس، 149550 کپڑے کے تھان اور 6.747 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔ متعلقہ ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے سمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔