حج کے دوران ہیٹ ویو سے 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر )وزارت مذہبی امور نے حج کے دوران ہیٹ ویو سے 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔پاکستان کے حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو کے مطابق حج کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب یہ ایک مشکل حج تھا۔انہوں نے بتایا کہ 18جون سہ پہر 4 بجے تک مشاعر میں 9 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں، منیٰ میں 4، عرفات 3 اور مزدلفہ میں 2 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں جب کہ 20 پاکستانی حجاج کی اموات مکہ اور 6 مدینہ میں ہوئیں۔
عبدالوہاب سومرو نے عازمین کوبے یارومددگار چھوڑنے کے سوشل میڈیا الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ہم سعودی حکومت کی معلومات پربھروسہ اوربعدازاں خود بھی تصدیق کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے