سنجدی کی کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 11 کانکن جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں سنجدی کی کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 11 کانکن جاں بحق ہوگئے۔چیف مائن انسپکٹرعبدالغنی کے مطابق کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث کانکن جاں بحق ہوئے۔ کانکنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سے ہے۔چیف مائن انسپکٹر کا کہنا ہے کہ جاں بحق کان کنوں کی لاشیں کان سے نکال لی گئی ہیں جبکہ کان کو سیل کردیا گیا۔چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کا مزید کہنا ہے کہ کان کنوں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے