ژوب،دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کا میجر شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

ژوب(ڈیلی گرین گو ادر)بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر نے جام شہادت نوش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا تو اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو بھی ہلاک کردیا جن کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ہونے والے میجر بابر خان شہید کا تعلق پنجاب کے علاقے میانوالی سے تھا جنہوں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کے علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ دہشتگردوں کی ایسی کارروائیاں ہمارے جوانوں کے حوصلوں کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے