تربت (ڈیلی گرین گوادر) تربت میں پولیس نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بم ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو تربت پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غر ض سے تربت ائیر پورٹ روڈ پر بم نصب کر رکھا ہے پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
تربت میں پولیس نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بم ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا

ٹیگز:
تربت
