کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں گھر پر دستی بم حملہ، 2 افراد زخمی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دستی بم حملے میں 2 افراد کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔ واقعہ بلدیہ نمبر 3 میں پیش آیا جہاں دستی بم حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ بلدیہ ٹاؤن میں شہری کےگھر پر دستی بم پھینکا گیا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری کے گھر پر بم پھینک کر فرار ہوگئے۔دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہےکہ دستی بم حملہ جوئے کا کاروبار کرنے والوں کی آپس کی لڑائی لگتی ہے، پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہے۔ 4 حملہ دو 125 ہنڈا موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ نشانہ بننے والا شخص کراچی میں اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ اس پرگٹکا ماوا کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بیرون ملک سے موبائل فون اسمگل کرنے کا بھی الزام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے