وفاق اور سندھ حکومت ایک پیج پر،ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہیں آئیگی،مرتضیٰ وہاب

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق، سندھ اور بلدیاتی حکومت ایک پیج پر ہے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ نہیں آئے گی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پیورورک اور تزئین و آرائش کے کام کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی کی تمام یوسیز میں بلا امتیاز و تفریق ترقیاتی کام کروائیں گے، گزشتہ روز 8 کروڑ روپے کی لاگت سے نیو کراچی اور آج کورنگی میں ترقیاتی کام شروع کئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگلے ساڑھے تین سالوں میں کراچی کے شہری نمایاں تبدیلی محسوس کریں گے، جو پارک کی جگہیں چائناکٹنگ سے محفوظ ہیں وہاں پارکس تعمیر کئے جائیں گے، جب تک سخت فیصلے نہیں کریں گے معاملات حل نہیں ہوں گے۔میئرکراچی نے کہا کہ آنے والا وقت شہر اور کراچی کے لئے بہتر ثابت ہوگا، پبلک سپیس عوام کی امانت ہوتی ہے، ہمیں اپنی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے