کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ قائد جمعیت کے خدشات درست ثابت ہوئے جمعیت علماء اسلام کو ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اسمبلیوں سے دور رکھا گیا۔ یہ با ت انہو ں نے میڈ یا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہی۔ انہو ں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اسمبلی کے اندر ہو یا باہر عوامی خدمت جاری رہے گی، بلوچستان کے عوام کا جمعیت علماء اسلام پر بھر پور اعتماد ہے عوامی قوت سے بلوچستان کے عوام نے جمعیت علماء اسلام پر اعتماد کا اظہار کیاہے جمعیت علماء اسلام ملک بھر عوام کی ہر مشکل حالت میں ساتھ دے گی، رمضان المبارک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت اقدامات اٹھائے، غریب عوام کو ماہ رمضان میں سستے بازار کا انعقاد کرے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، رمضان میں حقیقی ریلیف دینے کی ضرورت ہے، غربت، مہنگائی اور بے روزگاری نے لوگوں سے خوشیاں چھین لی ہے۔
جمعیت علماء اسلام کو ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر اسمبلیوں سے دور رکھا گیا،مولانا عبدالواسع

ٹیگز:
مولانا عبدالواسع
