گورننس کی بہتری کیلئے ایک ماہ میں جامع پلان مرتب کیا جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ گورننس کی بہتری کیلئے ایک ماہ میں جامع پلان مرتب کیا جائے، بنیادی سطح سے اعلیٰ سطح تک کرپشن کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو تمام محکموں کے سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان نے تمام سیکریٹریز کو ایک ماہ میں اہداف اور عمل درآمد کے لئے ٹائم فریم مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ صوبے اور عام آدمی کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے صوبے کے اپنے وسائل میں اضافے کے لئے جامع تجاویز مرتب کی جائیں دستیاب وسائل میں قابل عمل حکمت عملی تشکیل دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی پوزیشن پر افسران کی تقرری کے متعین دورانیہ کو تحفظ دیں گے، محکمہ انٹی کرپشن کو فعال کرکے جوابدہی کے عمل کو موثر بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے