ڈیولپمنٹ میں الاٹیز اور انویسٹرز کو تمام سہولیات فراہم کی جائے،کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) ڈائریکٹر جنرل کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاؤسنگ اتھارٹی نے سیکٹر جی 13 میں ایف جی ای ایچ اے اورIslamabad Learning Hub ((ILHکے باہمی اشتراک سے بننے والے اسکول کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے اسکول کے مختلف کلاسز کا دورہ بھی کیا۔ اسکول کی پرنسپل نے سکول میں تعلیم، جدید طریقوں اور اسکول کے مختلف سیکشنز کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے اسکول میں یادگاری پودا لگایا اور اسکول کی مینجمنٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا۔اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے سیکٹر جی 14 مرکز کا دورہ کیا جس میں ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے پروجیکٹس کے انفراسٹرکچر اور اہمیت کو جاگر کیا اور سیکٹرز کی ڈیولپمنٹ میں الاٹیز اور انویسٹرز کو تمام سہولیات کی فراہمی کی افسران کو تلقین کی۔ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی نے پروجیکٹ ڈائریکٹر جی 14 کو پروجیکٹ کی سست روی پر ناراضگی کا اظہار کیااور پروجیکٹ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی تلقین کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے