آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے ارکان ہیں ، چھوٹی جماعتوں کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) تحریک انصاف کےرہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے اراکین ہیں ، انہیں کسی پارٹی میں شمولیت کی دعوت غیر قانونی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نشان لیا گیا تو آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا جوچوری کیا گیا ، ہماری جیتی ہوئی نشستوں کو چوری کیا گیا ، بلوچستان میں 4 اوراسلام آباد کی تینوں سیٹیں ہم جیت چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چھوٹی پارٹیوں کو ملا کر حکومت بنائیں گے، ہم ایم کیوایم کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کریں گے، فارم 45 کے مطابق جس کا مینڈیٹ بنتا ہے ان کو دیا جائے۔