جمعیت علما اسلام خوشحال اور ترقیافتہ بلوچستان کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں،ملک سکندر خان ایڈووکیٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 262 ملک سکندر خان ایڈووکیٹ جمعیت کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 40 مولانا رحیم الدین ایڈووکیٹ مولانا ولی محمد ترابی حلقہ 40 الیکشن سیل چیرمین مولانا حافظ مسعود احمد مولانا مفتی نیک محمد فاروقی حاجی قاسم خان خلجی مولانا جمال الدین حقانی حاجی عطا محمد شمشوزء مولانا عبدالرشید مولانا حسام الدین مولانا مفتی روزی خان حافظ علی نواز کھیازی رحمت اللہ مولانا محمد سلیم مولانا حافظ احسان اللہ الجھاد یونٹ نورزئی چوک کے امیر مولانا قاری عبداللہ شاہ نایب امیر مولانا محمد رمضان کے رہائش گاہ پشتون باغ فاروقی یونٹ اسپنی روڈ حنظلہ یونٹ بروری روڈ مدنی یونٹ پشتون باغ حلقہ 40 کا الیکشن سیل کا دوسرا برانچ کے افتتاح اور ملحقہ علاقوں میں انتخابی جلسے اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام خوشحال اور ترقیافتہ بلوچستان کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں عوام 8 فروری کو کتاب پر مہر لگا کر اسلام دوست وطن دوست جماعت جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام خدمت خلق پر یقین رکھنے والے جماعت ہے 76 سالوں سے بلوچستان کے وسائل نوچنے کو 8 فروری کو عوام کتاب پر مہر لگا کر احتساب کریں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام صالح معاشرے کی تشکیل اور قیام کے لئے ہر محاذ پر آہین وقانوں کے داہر میں رہ کر جہد وجہد جاری رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام نئے شامل ہونے قبائلی مشران کو خوش آمدید اور ان کے آنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے دریں اثنا مولانا علی نواز کھیازی نے ایک مذہبی جماعت سے مستعفی ہو کر جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے نامزد امیدواروں نے حافظ علی نواز کھیازی کو جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ دن رات جہدوجہدکرکے جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے