اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)سی آئی اے اسٹاف اوستہ محمد، پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد, پولیس تھانہ صدر اوستہ محمد اور 15 مددگار کی کامیاب کارروائیاں، مختلف مقدمات میں روپوش ملزمان گرفتار کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج کی خصوصی ہدایات پر ایس پی اوستہ محمد سید جاوید اقبال غرشین کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد خادم حسین مگسی کی زیرنگرانی انسپکٹر غلام قادر سیال انچارج سی آئی اے اسٹاف اوستہ محمد* نیروپوش ملزمان 1۔ اسامہ 2۔ حماد3۔ سکندر عرف ابلو پسران مختیار اقوام بلیدی ساکنان جان کالونی اوستہ محمدکو گرفتار کیا ہے۔انسپکٹر ذوالفقار علی پندرانی ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر اوستہ محمد نے روپوش ملزمان عاشق علی،دلبر عرف دلو کوگرفتار کیا ہے۔سب انسپکٹر عبد الرف جمالی ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد و سب انسپکٹر ظہیر عباس جمالی انچارج 15 مددگار اوستہ محمد نیروپوش ملزم فہد ولد محمد پناہ قوم رند ساکن اوستہ محمدکو گرفتار کیا ہے۔مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔
اوستہ محمد پولیس و سی آئی اے کی کارروائی رو پوش ملزمان گرفتار

ٹیگز:
اوستہ محمد
