حکومت بلوچستان الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو سیکورٹی دینے کے لیے تیار ہے، میر زبیر خان جمالی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان حکومت عام انتخابات کے پرامن انعقادکو یقینی بنانے کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت صوبے بھر میں انتظامات اور تیاریوں کے لیے وزیراعلیٰ میر علی مردان ڈومکی کی سربراہی میں چیف سیکرٹری بلوچستان اور وازرت داخلہ ڈویژن کی سطح پر دورے کرکے امن وامان کے قیام پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی نے ڈھاڈر میں سید خورشید شاہ دوپاسی کی اہلیہ اور ضیاء خورشیددوپاسی کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگومیں کیاان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرکے حکم اور الیکشن کمیشن کے شیڈول کے تحت صوبے کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پولنگ اسٹیشنوں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے بلوچستان میں ٹوٹل 5067 پولنگ اسٹیشنز میں 2055 حساس ترین جبکہ 2280 حساس اور 832 پولنگز کو نارمل قرار دیا گیا ہے جن میں شہری علاقوں پولیس اور دیہی علاقوں میں لیویز فورس تعینات ہوگی اسکے علاوہ ایف سی اور پاک آرمی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے جس کے لیے نزدیکی کچھ پولنگ اسٹیشنز کے حساب سے سول فورسز کی مدد کے لیے ایف سی اور ریگولر آرمی کے دستے تعینات کئے جائیں گے اور انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ہمارا ملک صاف شفاف اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی طرف گامزن ہے انہوں نے کہا کہ عوام 8 فروری کو الیکشن کے لئے تیار رہیں انشاء اللہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پرہی ہونگے گزشتہ دنوں نصیرآباد ڈویژن میں الیکشن کے دوران امن وامان اور حفاظتی انتظامات کے جائزے کے لئے اعلی سطحی اجلاس منعقدہوا تھا جس میں تمام انتخابی حلقوں کی صورت حال کو مدنظر رکھ کراہم فیصلے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو یکساں سیکورٹی دینے کے لیے تیار ہے اگر کسی کو اس بارے میں کوئی خدشات ہیں تو وہ محکمہ داخلہ کو آگاہ کرے تو حکومت انھیں مکمل سیکورٹی فراہم کرے گی انہوں نے عوام سے کہا کہ آپ کے حلقے میں اچھے اچھے لیڈر اور امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور الیکشن میں اپنی آزادنہ رائے کے اظہار کیلئیووٹ کا استعمال ضرور کریں حکومت تمام ووٹرز کی حفاظت اور ہر قسم کی سہولت فراہم کرے گی تاکہ غیر جانبدارانہ انتخابات کے پرامن انعقادکو یقینی بنایا جائے اس سے قبل دوپاسی ہاوس ڈھاڈر میں سید خورشید شاہ دوپاسی کی اہلیہ اور سید نصیر شاہ دوپاسی ایم سی ڈھاڈر کے چیئرمین سید فرید شاہ دوپاسی کی پھوپھی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔