سریاب کے عوام کو قوم پرستی کی سیاست نے مایوس کے سوا کچھ نہیں دیا،حاجی علی مدد جتک
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حلقہ پی بی 45 سریاب نیو بلوچ کالونی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عبدالباقی بنگلزئی رسول بخش محمد شہی احسان مینگل ملک جاوید شاہوانی ملک نصیر شاہوانی دوست محمد کرد بابل شاہوانی میر شوکت نیچاری میر سمع اللہ نیچاری علی حسین اقبال محمد شہی طیب بنگلزئی شعیب بنگلزئی ملک یاسین شاہوانی پیر جان شاہوانی اعجاز شاہوانی محمد امین رودینی حاجی محمد حیات محمد شہی علی احمد سمالانی رسول بخش بنگلزئی گل جان بنگلزئی محمد حنیف پرکانی عبدالجبار شاہوانی ٹکری عبدالحمید شاہوانی شیر دل خان شاہوانی ثناء اللہ مینگل و دیگر نے مختلف قوم پرست جماعتوں سے اپنے ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا اور پی پی پی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور حلقہ پی بی 45 سریاب سے حاجی علی مددجتک کا مکمل حمایت کا اعلان کیا۔کوئٹہ شمولیتی تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن میر ولی محمّد قلندرانی و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سریاب کے عوام کو قوم پرستی کی سیاست نے مایوس کے سوا کچھ نہیں دیا چاہے وہ بلوچ قوم پرست ہو یا پھر وہ پشتون قوم پرست ہو انہوں نے ہمیشہ قوموں کے درمیان نفرت پیدا کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے جس ترا 2008 سے 2013 تک پاکستان پیپلزپارٹی نے کام کیا سریاب کے بےروزگار نوجوانوں کو روزگار تعلیم صحت کے تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی انشاءاللہ اگر اس دفعہ اللہ نے اور آپ سریاب کے غیرت مند میرے بھائیوں نے مجھ موقع دیا تو انشاءاللہ سریاب کو کوئی ترقی سے روک نہیں سکتی ہے 8 فروری کو آپ نے اپنے اور اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کی خاطر پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔