نکاح کیس،عمران خان اور بشری بی بی پر فردجرم موخر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فردجرم کی کارروائی موخر کردی گئی۔کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں کی، بشری بی بی عدالت پیش نہ ہوئیں جبکہ سلمان اکرم راجہ، عثمان گل اور دیگر پیش ہوئے۔ عدالت میں درخواست گزار وکیل رضوان عباسی بھی پیش ہوئے۔

بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جس کو عدالت نے منظور کر لیا۔ درخواست گزار وکیل راجہ رضوان عباسی نے استثنی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مقف اختیارکیا کہ درخواست پر بشری بی بی کے دستخط موجود نہیں، جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ دستخط کرواکر دوبارہ درخواست عدالت میں جمع کرادیں گے۔

وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ(آج) جمعرات کو فردجرم عائد کی جائے، وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے استدعا کی کہ ہائیکورٹ میں سائفر کیس ہے، کب فری ہوں علم نہیں، سماعت پیر تک ملتوی کی جائے،عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے