مولانافضل الرحمان نے بھی ہمارے موقف کی تائید کی ہے،سینیٹرکہدہ بابر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر کہدہ بابر بلوچ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ہمارے مقف کی تائید کی ہے۔اپنے جاری بیان میں بی اے پی سینیٹر نے مزید کہا کہ سینیٹ قرار داد کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ہمارے مقف کی تائید کی، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالات بد سے بدتر ہو رہے ہیں۔کہدہ بابر بلوچ نے مزید کہا کہ ایک بار پھر دہرانا چاہتا ہوں ہم انتخابات سے نہیں بھاگ رہے۔ انتخابات کیلیے موزوں سیکیورٹی اور ماحول فراہم کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ماحول ایسا ہو کہ تمام امیدوار بلاخوف و خطر انتخابی مہم چلاسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے