پارٹی ثابت قدم اور پرعزم، رکاوٹیں راستہ نہیں روک سکتیں،ایمل ولی خان
پشاور (ڈیلی گرین گوادر) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پارٹی ثابت قدم اور پرعزم ہے، رکاوٹیں راستہ نہیں روک سکتیں۔
پشاور سے جاری بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ دوسری سیاسی جماعتوں کے برعکس اے این پی کو چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خودکش حملوں کے باوجود ہم دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر نے یہ بھی کہا کہ باچا خان کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے اپنی قوم کے حقوق کےلیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس جدوجہد میں جان کی قربانی دینے سے بھی کبھی دریغ نہیں کریں گے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی ثابت قدم اور پرعزم ہے، رکاوٹیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔