سینئر صحافی رضا الرحمن نے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا،پی بی 42 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے معروف و سینئر صحافی رضا الرحمن نے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا کوئٹہ سے صوبائی حلقہ پی بی 42 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے معروف صحافی اور صحافت کے میدان میں بلوچستان میں اپنی پہچان رکھنے والے رضا الرحمن نے بھی باقاعدہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا،رضا الرحمن نے صوبائی حلقہ پی بی 42 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ رضا الرحمن آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے،اس موقع پر رضا الرحمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقے کی پسماندگی اور لوگوں کے مسائل دیکھ کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے منتخب ہو کر عوام کے مسائل حل کریں گے اور حلقے کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے