بی اے پی نے بھی لاہور ہائی کورٹ میں عام انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی نے بھی لاہور ہائی کورٹ میں عام انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا۔ بلو چستان عوامی پارٹی کے ترجمان کہدا بابر کے مطابق بلو چستان عوامی پارٹی نے لاہور ہائی کورٹ میں عام انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے بی اے پی کے صدر نوابزدہ خالد مگسی نے پارٹی کی قانونی ٹیم کو درخواست تیار کر نے کی ہدایت کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ درخواست تیار ہو تے ہی متعلقہ عدالت میں دائر کر دی گئی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے