کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان چیئر مین حاجی بشیر احمد رند سیکرٹری جنرل قاسم خان حاجی عبدالعزیز شاہوانی عبدالمعروف آزاد ظفر خان رند محمد عمر جتک حاجی محمد یوسف کرد عابد بٹ دین محمد حسنی نور الدین بگٹی ملک وحید کاسی عارف خان نچاری ظفر خان رند حاجی سیف اللہ ترین میرزیب شاہوانی حبیب اللہ لانگو فضل محمد یوسفزئی اور دیگر مزدور رہنماؤں نے بیان میں نے بلوچستان حکومت سے مالبہ کیا ہے کہ کرسمس سے قبل کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسیحی برادری کے ملازمین و مزدوروں کو تنخواہیں پنشن اوردیگر واجبات ادا کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 دسمبر کرسمس مسیحی برادری کا بڑا مزہبی تہوار ہے جس کیلئے پاکستان سمیت پوری دنیا میں خصوصی تیاریاں اور انتظامات کئے جاتے ہیں بلوچستان حکومت اور محکمہ فنانس اس توار کے حوالے سے تنخواہوں اورودیگر واجبات کی ادائیگی کیلئے فوری فنڈز جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری اور نجی اداروں کو احکامات دے کہ ہر صورت کرسمس سے قبل مسیحی ملازمین و مزدوروں کو واجبات ادا کرنے کا انتظام کریں تاکہ غریب مسیحی ملازمین اس خوشی کے تہوار میں اپنے بچوں کو شامل کر سکیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ کرسمس سے قبل تنخواہوں پنشن اوردیگر واجبات کی ادائیگی نہ کی گئی تو بلوچستان لیبر فیڈریشن کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شدید احتجاج ی کال دے گی۔ جس کی ذمہ داری حکومت اور دیگر حکام پر عائد ہوگی۔
مسیحی ملازمین و مزدوروں کو کرسمس سے قبل تنخواہیں اور پنشن ادا کی جائیں، خان زمان

ٹیگز:
خان زمان
