کراچی،مکان کی کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچہ برآمد

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) شہر قائد میں مکان کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد ہوئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ہڈیوں کا ڈھانچہ مبینہ طور پر خاتون کا ہے، لاش کو چادر میں لپیٹ کر دفن کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی فقیر کالونی میں مکان کی کھدائی کے دوران انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ ہڈیوں کا ڈھانچہ مبینہ طور پر خاتون کا ہے، مکان مالک عظیم نے ایک سال قبل گھر خریدا تھا، تعمیر کے دوران کمرے کی کھدائی کی تو انسانی ڈھانچہ نکلا۔ حکام کا کہنا تھا کہ سلیم کشمیری نامی شخص سے ایک سال قبل گھر خریدا گیا، لاش کو چادر میں لپیٹ کر دفن کیا گیا تھا، لاش کئی سال پرانی معلوم ہوتی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ شواہد جمع کرلئے گئے ہیں، فرانزک ٹیم نے ڈی این اے کیلئے سیمل لے لیا ہے، ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ڈیٹابیس سے میچ کیا جائے گا اور مقدمہ درج کیا جائے گا، اگر کسی میسنگ کا ڈیٹا میچ ہوا تھا تو شناخت ہو سکے گی، رپورٹ پندرہ سے بیس دن کے اندر موصول ہو جاتی ہے۔ گزشتہ روز شہری نے مکان تعمیر کروانے کیلئے کھدائی کروائی تھی، کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے